اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن ) مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا کامران بنگش نے کہا ہے کہ صوبے کے جن اسکولوں میں کورونا ٹیسٹ مثبت آئے وہ بند کر دیے گئے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کے اسکولوں میں کورونا ٹیسٹ کیے جارہے ہیں اور ضلعی سطح پر انتظامیہ کی جانب سے کورونا ایس اوپیز کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موسم کی تبدیلی کے ساتھ کورونا کے پھیلاو کا خدشہ تھا، کورونا ٹیسٹنگ کی استعداد بڑھا رہے ہیں۔