رمیز راجہ 280

خوشدل شاہ اور حیدرعلی کو باہر رکھ کے آخر پاکستانی ٹیم آگے کیسے بڑھے گی،رمیز راجہ

لاہور(ر پورٹنگ آن لائن)سابق قومی کپتان اور کمنٹیٹر رمیز راجہ نے قومی ٹیم انتظامیہ کی جانب سے نوجوان پلیئرز کو نظر انداز کرنے

پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے سوال اٹھایا ہے کہ خوش دل شاہ اور حیدرعلی کو باہر رکھ کے آخر ٹیم آگے کیسے بڑھے گی جو ٹیم

میں شمولیت کے قابل بھی نہیں سمجھے گئے ۔انہوں نے ٹیم انتظامیہ کے طرز عمل کو مایوس کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ سیریز خواہ

کتنی بھی اہمیت کی حامل کیوں نہ ہو لیکن نوجوان صلاحیت پر انحصار نہیں کیا جاتا تو اس کا مطلب یہی ہے کہ مستقبل کی جانب

نہیں دیکھا جارہا۔58سالہ رمیز راجہ کا اپنے یو ٹیوب چینل پر کہنا تھا کہ یہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا سیزن ہے جس میں مختلف کمبی نیشنز کی

آزمائش کے ساتھ ہی اچھی ٹیم تشکیل پا سکتی ہے لیکن نوجوانوں کے بغیر کوئی کمبی نیشن مکمل نہیں ہو سکتا اور دلچسپ بات یہ ہے

کہ باولنگ میں تجربات جاری ہیں لیکن بیٹنگ کی جانب توجہ نہیں دی جا رہی جہاں کسی خوف کے بغیر آزادی کے ساتھ

کھیلنے کی اجازت دے کر بیٹسمینوں کو بہترین کارکردگی پر اکسایا جا سکتا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں