فردوس عاشق اعوان 302

خود احتسابی تحریک انصاف کا خاصہ اور وزیراعظم کی جمہوری سوچ کی عکاس ہے، فردوس عاشق اعوان

لاہور(رپورٹنگ آن لائن ) معاون خصوصی برائے اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ خود احتسابی تحریک انصاف کا خاصہ اور وزیراعظم عمران خان کی جمہوری سوچ کی عکاس ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹو ئٹر پر پانے بیان میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کپتان نے خود کو احتساب کیلئے پیش کیا، کڑے احتساب کے بعد سپریم کورٹ نے صادق اور امین قرار دیا، گزشتہ سینیٹ الیکشن میں ضمیر کا سودا کرنیوالے 20 اراکین اسمبلی کو پارٹی سے نکالنے کا دلیرانہ فیصلہ کیا،

ضمیر کے سوداگروں کو ملکی سیاست سے آٹ کرنے کا جو بیڑا کپتان نے اٹھایا پوری قوم وزیراعظم کے اس فیصلے کے ساتھ کھڑی ہے، جس سے مخالفین اور ضمیر کے سوداگر سخت پریشان ہیں، پی ڈی ایم شو آف ہینڈ کی بجائے خفیہ بیلٹ کا رونا رو رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں