ماریہ واسطی

خوبصورتی کو توزوال ہے مگر فن کبھی زوال پذیر نہیں ہوتا ‘ ماریہ واسطی

لاہور (ر پورٹنگ آن لائن)نامور اداکارہ ماریہ واسطی نے کہا ہے کہ شوبز کی دنیا میں فن کو جاننے والے ہی کامیاب ہوتے ہیں ،خوبصورتی کو توزوال ہے مگر فن کبھی زوال پذیر نہیں ہوتا ، جستجو اور لگن میرا خاصہ ہے اور شروع سے آج تک اس پر گامزن ہوں۔انہوں نے ایک انٹر ویو کے دوران کہا کہ میر افن ہی میری کامیابی کاراز ہے اور اس کے ذریعے آگے بڑھ رہی ہوں۔

سینئرز اور جونیئرز سب کا احترام کرتی ہوں اور یہی وجہ ہے کہ مجھے ان سب سے عزت اور پیار ملتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا ٹی وی ڈرامہ معیار کے اعتبار سے اپنی منفرد پہچان رکھتا ہے اور اسے بر قرار رہنا چاہیے، ہمارے ڈرامے میں ہر پہلو سے بہترین ہیں جن میں انٹر ٹینمنٹ کے ساتھ مسائل کو بھی اجاگر کیا جاتا ہے ۔