جینیلیا ڈی سوزا

خوبصورتی کا مکمل شاہکار جینیلیا ڈی سوزا کی لائف جرنی

ممبئی (رپورٹنگ آن لائن)اداکارہ نے ہندی، تمل، تیلگو اور کناڈا فلم انڈسٹری میں بھی اداکاری کے جوہر بکھیرے ہیں۔بالی وڈ کی خوبصورت اور مشہور جوڑی کا ذکر کریں تو سب کے ذہنوں میں اداکار رتیش دیش مکھ اور انکی خوبصورت ترین اہلیہ جینیلیا ڈی سوزا کا نام آتا ہے۔

ویسے تو رتیش نے سال 2003میں فلم تجھے میری قسم سے بالی وڈ ڈیبیو کیا لیکن سب سے زیادہ شہرت عمران خان کے ساتھ فلم جانے تو یا جانے نا سے پائی۔اور پھر ان کی زندگی میں جینیلیا ڈسوزا نے انٹری دی جن کے ساتھ اداکارنے 3 فروری 2012 کو پسند کی شادی کرکے نئی دنیا بسالی۔

عموما یہ دیکھنے کو ملا ہے کہ بالی وڈ فلم نگری میں فنکار جوڑے شادی کے بعد بھی کرئیر کو جاری رکھتے ہیں لیکن جینیلیانے تمام تر توجہ اپنی ازدواجی زندگی پر مرکوز کرتے ہوئے فلمی دنیا سے کچھ عرصے کیلئے کنارا کشی اختیار کرلی تھی۔تو چلئیآج اسی نامور اداکارہ اور خوبصورتی کا ایک مکمل شاہکار جینیلیا ڈی سوزا کا ذکر کرتے ہیں جنکے بارے میں جاننا ہر کوئی چاہے گا۔