شہباز اکمل جندران۔۔۔
ڈیرہ غازی خان میں ڈائیریکٹر ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ محمد آصف کے ٹیکس وصولی کے لئے نت نئے آئیڈیاز کامیاب ہوگئے۔اور74 برسوں میں پہلی بار
ڈی جی خان ڈویژن ٹیکس ریکوری میں پہلے نمبر پر آگیا
ایکسائیز ڈیپارٹمنٹ ڈیرہ غازی خان ڈویژن نے 118.43 فیصد کے تناسب سے ریکارڈ ریکوری کی جو ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کے 12 ڈائریکٹوریٹس میں سب سے زیادہ ہے۔
ریکوری کا کریڈٹ ڈائریکٹر محمد آصف کو جاتا ہے جو تین ماہ قبل یہاں تعینات ہوئے تو ریکوری 72 فیصد تھی اور صرف 3 ماہ اور 12 دنوں میں محمد آصف کی کاوشوں سے ریکوری کا تناسب صوبے میں سب سے زیادہ ہوگیا۔
محمد آصف نے چاروں صوبوں کے سنگم پر واقع اس شہر میں بین الصوبائی ٹرانسپورٹ سے ٹوکن ٹیکس وصول کیا۔ ان رجسٹرڈ گاڑیوں کی رجسٹریشن کروائی۔مخالفت اور تنقید ہے با وجود خواجہ سراوں کو باعزت روزگار دیتے ہوئے ان کے ذریعے کامیاب ریکوری میں چلائی۔
ناظمہ نور اور فہد دو بہن بھائی انسپکٹرز کے ناکے نے محمد آصف کی سپر وئین میں کمال شہرت پائی۔
دوسری طرف دیکھیں تو سرگودھا ڈویژن کی ریکوری 99 فیصد رہی۔
راولپنڈی کی ریکوری 98 فیصد رہی اور لاہور ریجن بی کی 95 فیصد ریکوری رہی۔
یوں محمد آصف نے ڈی جی خان جیسے قبائلی علاقے میں بیٹھ کر ٹیکس مائنڈڈ شہروں کو بہت پیچھے چھوڑ دیا۔