عمران خان کی ضمانت 173

خواجہ آصف کیخلاف ہرجانہ کیس، التواء مانگنے پرعمران خان پر جرمانہ عائد

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے چیئرمین عمران خان پرہرجانہ کیس میں 5ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا گیا، تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے ایڈیشنل اینڈ سیشن جج عدنان خان نے خواجہ آصف کے خلاف ہرجانہ کیس میں التوا مانگنے پر عمران خان پر 5 ہزار روپے جرمانہ عائدر دیا ۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے جلسوں میں مصروفیات کے باعث لیگی رہنما خواجہ آصف کے خلاف 10ارب روپے ہرجانے کے کیس میں التوا کی درخواست دی تھی،خواجہ آصف کے وکیل علی شاہ گیلانی ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے تاہم التوا کی درخواست کے باعث ان کی عمران خان کے بیان پر جرح موخر کر دی گئی،

عدالت نے عمران خان کے وکلا کی جانب سے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا منظور کرتے ہوئے ان پر 5 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا،عدالت نے عمران خان کی جانب سے خواجہ آصف کے خلاف 10 ارب روپے ہرجانے کے دعوی کے کیس کی سماعت 24 ستمبر تک ملتوی کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں