خواجہ آصف

خواجہ آصف کیخلاف آمدن سے ز ائد اثاثے کیس، نیب کو جلد تحقیقات مکمل کرنے کا حکم

لاہور(رپورٹنگ آن لائن ) احتساب عدالت نے آمدن سے ز ائد اثاثے کیس میں مسلم لیگ نون کے رہنما خواجہ آصف کے جوڈیشل ریمانڈ میں دس روز کی توسیع کرتے ہوئے نیب کو جلد تحقیقات مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کی احتساب عدالت میں مسلم لیگ نون کے رہنما خواجہ آصف کیخلاف آمدن سے ز ائد اثاثے کیس کی سماعت ہوئی ، جیل حکام نے خواجہ آصف کو جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد عدالت میں پیش کیا۔

احتساب عدالت کے ڈیوٹی جج اکمل خان نے آمدن سے زیادہ اثاثوں کی سماعت کی دوران سماعت خواجہ آصف نے عدالت کے روبرو پیش ہوکر حاضری مکمل کروائی، عدالت میں خواجہ آصف کے وکیل نے استدعا کی کہ عدالت نیب حکام کو جلد تفتش مکمل کرکے ریفرنس دائر کرنے کا حکم دے۔

جس پر عدالت نے وکیل کی استدعا منظور کرتے ہوئے نیب حکام کو جلد تحقیقات مکمل کرنے کا حکم دے دیا اور خواجہ آصف کے جوڈیشل ریمانڈ میں 12 مارچ تک توسیع کردی۔