خواجہ آصف

خواجہ آصف نے پاک امریکا تعلقات ایک شخص یا پارٹی تک محدود ہونے کا تاثر مسترد کردیا

اسلا م آباد(رپورٹنگ آن لائن)وزیردفاع خواجہ محمد آصف نے پاک امریکا تعلقات ایک شخص یا ایک پارٹی تک محدود ہونے کا تاثر مسترد کردیا۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہاکہ افغانستان میں موجود امریکی اسلحے کی وجہ سے پاکستان میں حملوں میں شدت اور جانی نقصان زیادہ ہو رہاہے۔

انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے پیچھے بھارت کا کھلا ہاتھ ہے، افغانستان میں موجود بھارتی قونصل خانوں کے بارے میں ثبوت انہوں نے خود افغان طالبان کے حوالے کیے ہیں۔وزیر دفاع نے کہا کہ بھارت صرف پاکستان نہیں، امریکا اور کینیڈا میں بھی دہشتگردی ایکسپورٹ کررہا ہے۔

خواجہ آصف نے کہاکہ ٹرمپ حکومت سے پاکستانی حکومت کے رابطے ٹھیک ہیں، پاک امریکا تعلقات ایک شخص یا پارٹی تک محدود نہیں۔