وزیراطلاعات

خواتین کو ہراساں کرنا کسی بھی صورت قابل قبول نہیں،وزیراطلاعات

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہاہے کہ خواتین کو ہراساں کرنا کسی بھی صورت قابل قبول نہیں، تحریک انصاف خواتین کیلئے تحریک ناانصاف بن چکی ہے،قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں خاتون کو زدوکوب کرنے کے واقعہ کی مذمت کرتے ہیں۔

اپنے بیان میں وزیراطلاعات نے کہاکہ تحریک انصاف خواتین کیلئے تحریک ناانصاف بن چکی ہے۔ انہوںنے کہاکہ تحریک انصاف اقبال آفریدی کے خلاف ایکشن لے۔انہوںنے کہاکہ پہلے ہی ہمارے معاشرے میں خواتین کو بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ یہ تحریک انصاف کی فسطائیت ہے جو کھل کر باہر آ رہی ہے۔ وزیراطلاعات نے کہاکہ انصاف کا تقاضا ہے کہ اس حملے پر اقبال آفریدی کی پارٹی رکنیت معطل ہونی چاہیے۔
٭٭٭٭٭