افغان حکومت 131

خواتین کو مذہبی حقوق دینے کیلئے پرعزم ہیں، افغان حکومت

کابل(رپورٹنگ آن لائن) خواتین کے عالمی دن کے موقع پرافغان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ حکومت خواتین کومذہبی حقوق دینے کے لئے پرعزم ہے۔افغان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے عالمی یوم خواتین کے موقع پرٹویٹ میں کہا کہ افغان خواتین کوشریعت کے مطابق حقوق دینے کے لئے پرعزم ہیں۔

ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ یوم خواتین افغانستان کی خواتین کے لئے اپنے جائز حقوق کا مطالبہ کرنے کا اچھا موقع ہے۔گزشتہ سال اگست میں افغانستان میں اقتدار سنبھالنے کے بعد طالبان حکومت نے خواتین کوشرعی حدود میں رہتے ہوئے حقوق دینے کی یقین دہانی کرائی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں