فیروز خان 150

خواتین کا عالمی دن اب صرف ایک تشہیری مہم لگتا ہے، فیروز خان

کراچی (رپورٹنگ آن لائن)پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیروز خان نے کہا ہے کہ خواتین کا عالمی دن خواتین کو بااختیار بنانے کے حوالے سے کم اور ایک تشہیری مہم زیادہ لگتا ہے۔فیروز خان نے اپنی انسٹا اسٹوری پر خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے ایک صارف کی جانب سے کیے گئے ٹوئٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے اس کی رائے سے اتفاق کیا ۔

صارف کی جانب سے ٹوئٹ میں خواتین کے عالمی دن کے بارے میں لکھا گیا ہے کہ’ خواتین کا عالمی دن خواتین کو حقیقتاً بااختیار بنانے کے حوالے سے کم اور ایک تشہیری مہم زیادہ لگتا ہے’۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں