مسعود پزشکیان

خلیج تعاون کونسل کے ساتھ مکمل تعاون کے لیے تیار ہیں، ایرانی صدر

تہران (رپورٹنگ آن لائن)ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران خلیج تعاون کونسل کے ساتھ مکمل تعاون کے لیے تیار ہے اور اس کے ذریعے خلیجی خطے میں اپنے پڑوسیوں کے ساتھ تعلقات میں ایک نیا باب کھولنا چاہتا ہے۔

عرب ٹی وی کے مطابق ایرانی صدر نے یہ بھی کہا کہ پڑوسیوں کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینا اور علاقائی ممالک کے ساتھ تعلقات کو وسعت دینا ایران کی بنیادی حکمت عملی ہے اور ان کی حکومت اس پالیسی کو آگے بڑھانے میں خصوصی دلچسپی لے رہی ہے۔