حق مہر

خلع لینے پر بیوی کو وصول شدہ حق مہر 100 فیصد واپس کرنا ہوگا‘وفاقی شریعت عدالت

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وفاقی شریعت عدالت نے خلع کی صورت میں ادا شدہ حق مہرکا 25 فیصد واپس کرنےکی دفعات غیر شرعی قرار دے دیں۔عدالتی فیصلے کے مطابق خلع کی صورت میں بیوی کوحق مہر کا 25 فیصد واپس کرنےکا قانون غیرشرعی ہے۔

وفاقی شریعت عدالت کے فیصلے کے مطابق اب پنجاب میں بھی خلع لینے پربیوی کو وصول شدہ حق مہر 100فیصد واپس کرناہوگا۔وفاقی شریعت عدالت نے پنجاب حکومت کو 6 ماہ میں فیصلے کے مطابق قانون میں ترمیم کی ہدایت جاری کی ہے۔اس سے قبل پنجاب فیملی کورٹ ایکٹ کے مطابق خلع پر خاتون کو ادا شدہ حق مہر کا 25 فیصد واپس کرنا ہوتا تھا۔