شاہد خاقان عباسی 288

خلائی مخلوق اور محکمہ زراعت جیسے نام اسٹیبلشمنٹ کیلئے استعمال ہوتے ہیں، شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ خلائی مخلوق اور محکمہ زراعت جیسے نام اسٹیبلشمنٹ کیلئے استعمال ہوتے ہیں۔ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے احتساب عدالت کے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ دوسال ہوگئے انکوائری ہورہی ہے ابھی ریفرنس دائر نہیں ہوا۔

انہوںنے کہاکہ نیب کا مشکورہوں جس نے مجھے ارب پتی لوگوں کی لسٹ میں شامل کردیا، نیب کو دوسال بعد کیسے یاد آیا؟۔ انہوںنے کہاکہ دوسال پہلے میں نیب کو اپنی تمام بینک ٹرانزیکشنز کا ریکارڈ دے چکا ہوں۔ انہوںنے کہاکہ چیئرمین نیب سے پوچھوں گا کہ ٹیکس پیڈ پیسے سے منی لانڈرنگ کیسے ہوتی ہے، کراچی میں جو الزام لگا ہے، الزام ہے کہ آپ نے ایم ڈی پی ایس او کو غلط لگایا ہے، انہیں پتہ ہی نہیں منسٹر نہیں لگاتا، حکومت نے دوسال میں کسی کو لگایا ہی نہیں، ریفرنس آئے گا تو اس پر بھی بات کریں گے۔

انہوںنے کہاکہ خلائی مخلوق اور محکمہ زراعت جیسے نام اسٹیبلشمنٹ کیلئے استعمال ہوتے ہیں، یہ تو پرانی بات ہے اب تو لوگ سیدھا نام لیتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں