خلائی سائنس

خلائی سائنس میں تحقیق ہمارا حق ہے، ایرانی حکام

تہران (رپورٹنگ آن لائن)ایران نے کہا ہے کہ سائنسی اور بالخصوص خلائی اور ایروناٹکس میں تحقیق جاری رکھنا اس کا حق ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق ایرانی دفتر خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادے کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا، جب ایران کی طرف سے ایک ٹیسٹ سیٹیلائٹ مدار میں روانہ کرنے پر امریکا اور فرانس نے تنقید کی ۔ خطیب زادے کے مطابق یہ تجربہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف وزری نہیں ہے۔ مغربی ممالک کو خدشات ہیں کہ ایران اس خلائی ٹیکنالوج کا استعمال کرتے ہوئے دور تک مار کرنے والے میزائل تیار کر سکتا ہے۔