رمشا خان 51

خفیہ شادی کی خبروں پر اداکار خوشحال خان نے خاموشی توڑ دی

کراچی(رپورٹنگ آن لائن)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ رمشا خان اور خوشحال خان کی خفیہ شادی کی افواہوں کے بعد آکر کار خوشحال خان نے خاموشی توڑتے ہوئے حقیقت واضح کر دی۔خوشحال خان نے واضح کیا کہ اس خبر کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ انہوں نے انسٹاگرام پر اپنے پیغام میں کہا کہ ہو گئی کلاوٹ چیزنگ، اب کام پر واپس آئیں۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر ایک پلیٹ فارم کی جانب سے دعوی کیا گیا تھا کہ شوبز کے دو اے لسٹ اداکاروں نے خفیہ طور پر شادی کر لی ہے، مذکورہ خبر میں کسی بھی فنکار کا نام ظاہر نہیں کیا گیا تاہم مختلف سوشل میڈیا پیجز اور صارفین نے قیاس آرائیاں کرتے ہوئے اس مبینہ جوڑی کو رمشا خان اور خوشحال خان قرار دینا شروع کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں