سعودی عہدیدار 30

خطے میں کشیدگی سے متعلق اصولی موقف میں تبدیلی نہیں آئی، سعودی عرب

ریاض (رپورٹنگ آن لائن )سعودی عہدیدار نے کہاہے کہ خطے میں کشیدگی سے متعلق سعودی عرب کے اصولی مقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، سعودی عرب امریکا ایران تنازع کے پر امن حل کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔سعودی عرب کے ایک اعلی سطحی عہدیدار نے امریکی میڈیا کی ان خبروں کی تردید کی جن میں دعوی کیا گیا تھا کہ مبینہ طور پر ریاض نے واشنگٹن پر ایران کے خلاف فوجی کارروائی کے لیے دبا ئوڈالا ہے۔

بیان میں سعودی عہدیدار کا کہنا تھا کہ سعودی عرب اب بھی دونوں ممالک کے درمیان تنازع کے پرامن حل کی کوششوں کی حمایت کر رہا ہے، یہ کوششیں مکالمے اور سفارتی ذرائع کے ذریعے آگے بڑھائی جارہی ہیں۔سعودی عہدیدار نے کہا کہ سعودی عرب ایران کے خلاف اپنی فضائی حدود یا سرزمین کے استعمال کو مسترد کرتا ہے۔عہدیدار نے بتایا کہ سعودی ولی عہد نے منگل کو ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ٹیلی فون پر بات کی، ولی عہد نے اس مقف کی توثیق کی کہ سعودی عرب ایران کی خودمختاری کا احترام کرتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں