افتخار بشیر 247

خسارہ میں7ارب کمی ،5ہزار ارب کے قرضے واپس،معاشی استحکام کا ثمر عوام تک منتقل کیا جائے ، افتخار بشیر

لاہور (ر پورٹنگ آن لائن) تاجر رہنما و صدر گرائنڈنگ ملز ایسوسی ایشن پاکستان چوہدری افتخار بشیر سابق ایگزیکٹو ممبر لاہور چیمبرآف

کامرس نے موجودہ حکومت کے دو سال کے دوران خسارہ میں7ارب روپے کمی اور5ہزار ارب کے قرضوں کی واپسی کو خوش

آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مضبو ط معاشی استحکام کا ثمر عوام تک بھی منتقل کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ کورونا کے باعث

صنعتی شعبہ بری طرح متاثر ہوا ہے اور ایک اندازہ کے مطابق ملک میں 50لاکھ سے زائد افراد بے روزگار ہوئے ۔حکومت

صنعتی شعبہ کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے مزید اقدامات اٹھائے ،صنعتی شعبہ معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے.

اس کی ترقی سے ہی ملکی معیشت مزید مستحکم ہوگی اور حکومت کو غیر ملکی قرضوں سے نجات ملے گی ان خیالات کا اظہار انہوں

نے گرائنڈنگ ملز ایسوسی ایشن کے صنعتکاروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔افتخار بشیر چوہدری نے کہا کہ معاشی استحکام

کے لیے درآمدات میں کمی اور برآمدات میں اضافہ کیلئے صنعتی شعبہ کی پیداواری لاگت میں کمی لانے کے اقدامات کیے

جائیں اور پرائیویٹ پاور پلانٹس کے ساتھ ساتھ ونڈ انرجی پلانٹس سے نئے معاہدوں سے اربوں روپے کی جو بچت ہوگی اس کا

ریلیف صنعتی شعبہ میں بجلی کی قیمتوں میں کمی کرکے دیا جائے تاکہ صنعتی شعبہ کی پیداواری لاگت میں کمی سے اشیاء

سستی ملکی برآمدات میں اضافہ کے ساتھ ساتھ ملک میں ہوشربا مہنگائی کو کنٹرول کیا جاسکے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں