مکوآنہ (رپورٹنگ آن لائن) خدمات کے شعبہ کی برآمدات میں رواں مالی سال کے دوران 6.01 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی رپورٹ کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں جولائی تا فروری کے دوران شعبہ کی برآمدات کا حجم 5.46 ارب ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں خدمات کے شعبہ کی برآمدات سے 5.15 ارب ڈالر کا زرمبادلہ کمایا گیا تھا۔
اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں خدمات کے شعبہ کی قومی برآمدات میں 0.31 ارب ڈالر یعنی 6 فیصد سے زیادہ کی بڑھوتری ریکارڈ کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق فروری 2025 کے دوران خدمات کے شعبہ کی برآمدات 5 فیصد کی بڑھوتری سے 709.96 ملین ڈالر تک پہنچ گئی جبکہ فروری