مریم اورنگزیب 261

خدا کا واسطہ ہے صبح صبح اٹھ کر نوازشریف، شہبا زشریف،پی ڈی ایم کو یاد نہ کیاکریں، مریم اورنگزیب

اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نالائق نااہل اور چور حکومت کا مسئلہ شہبازشریف کا عشائیہ ، مسلم لیگ ن اور پی ڈی ایم ہے عوام کا مسئلہ آٹاچینی بجلی گیس دوائی چوری ، معیشت کی تباہی، بے روزگاری اور مہنگائی ہے عوام کا مسئلہ چوروں نالائقوں، نااہلوں ، کارٹلز، مافیاز ،کمشن خوروں اور ٹاوٹوں سے چھٹکارا ہے۔

وزیراطلاعات فواد چوہدری کے بیان پر ردعمل میں ترجمان (ن) لیگ نے کہاخدا کا واسطہ ہے صبح صبح اٹھ کر نوازشریف، شہبا زشریف،پی ڈی ایم کو یاد نہ کیاکریں، عوام کی تکالیف دیکھیں غیرمعیاری نااہل اور چور حکومت صرف عمران خان کے معیار پر پورا اتر سکتی ہے تاریخی بے روزگاری ، مہنگائی اور تاریخی قرض عمران خان کے معیار پر پورا اتر سکتا ہے منفی 0.4 فیصد شرح ترقی اور 17 فیصد مہنگائی صرف عمران صاحب کے معیار پر پورا اتر سکتی ہے نوازشریف، شہبازشریف کو تو عوام ہر روز صبح دوپہر شام رات یاد کرتی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں