رانا ثناء اللہ

خبریں بڑے دلچسپ پیرائے میں داخل ہو رہی ہیں، اگر یہ اجلاس آگے لیکر نہ جاتے تو آج واضح کردیتے ، رانا ثنا اللہ

اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن )مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ خبریں بڑے دلچسپ پیرائے میں داخل ہو رہی ہیں، اگر یہ اجلاس آگے لیکر نہ جاتے تو آج واضح کردیتے۔، یہ زیادہ سے زیادہ وقت لینا چاہتے ہیں ہم بھی یہی چاہتے ہیں، ہم سمجھتے ہیں یہ زیادہ سے زیادہ وقت لیں، خجل ہوں، ذلیل ہوں، خراب ہوں، عمران خان کسی کے ساتھ ہاتھ ملانا گوارہ نہیں کرتے تھے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ج ایک ایک آدمی کے پیچھے دکھے کھاتا پھر رہا ہے، ستائیس مارچ کو یہ جلسہ کر رہے ہیں، ہمارے قافلے تئیس مارچ کو چلیں گے، مسلم لیگ ن کے سپورٹر اور کارکنوں کا ملین مارچ ہوگا۔ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ مارچ لاہور سے چلے گا اور دو دن میں اسلام آباد پہنچے گا، پارٹی نے تمام اختیار نواز شریف اور شہباز شریف کو دے دیا، وہ اس تحریک کو کامیاب کرنے کیلئے جو قیمت ادا کرنا پڑتی ہے کریں گے۔

مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ کا مزید کہنا تھا کہ اس میں وزارت اعلی ہو یا وزارت یا اسپیکر شپ ہو کچھ بھی، آگے وہ اپنا اختیار کس طرح استعمال کرتے ہیں یہ ان کی صوابدید پر ہے۔