شہباز اکمل جندران۔
ڈائریکٹر جنرل ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ پنجاب محمد علی نے بہترین کارکردگی کے حامل ماتحت افسروں ،انسپکٹروں، ڈی ای اوز، کلرکوں اور کانسٹیبلز کو پہچاننے سے ہی انکار کر دیا یے
اور کہا یے کہ انہوں نے جون 2023 میں محض خاکروبوں مرکاس مسیح اور ندیم برکت مسیح کو فی کس 16 ہزار روہے جبکہ چپڑاسیوں حافظ محمد عمر علی، محمد ارشد، محمد بلال اور عابد حسین کو فی کس 17 ہزار روہے کیش پرائز دیا۔
حالانکہ انہوں نے 2 جون اور 27 جون 2023 کو لبرٹی چوک لاہور اور شہر کے دیگر علاقوں میں روڈ چیکنگ کے دوران ایم آر ایز، انسپکٹروں، کلرکوں ، ڈی ای اوز اور کانسٹیبلز کو کیش پرائز دیئے۔
جبکہ فیصل آباد اور دیگر شہروں میں بھی ملازمین کو ماہ جون کے دوران کیش پرائز دیئے لیکن ان کا کہنا ہے کہ یہ انہتائی قلیل رقم تھی جو انہوں نے ان کے ڈائیریکٹروں نے اور ان کے Sponsors نے روڈ چیکنگ کے دوران بہترین کارکردگی کے حامل ملازمین کو اپنی جیب سے دی