عثمان بزدار

خانیوال واقعہ،ملوث ملزمان کوچ قانون کے مطابق سخت سزا کے حقدار ہیں،وزیر اعلی پنجاب

لاہور (رپورٹنگ آن لائن ) وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ خانیوال افسوسناک واقعے میں ملوث ملزمان کو قانون کے مطابق سخت سزا کے حقدار ہیں۔ وزیر اعلی عثمان بزدار نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ قانون ہاتھ میں لینے والے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، یہ واقعہ انتہائی دلخراش اور قابل مذمت ہے۔ عثمان بزدار نے کہا کہ جہاں بھی پولیس کی غفلت ثابت ہوئی، ایکشن لیا جائے گا، ملزمان انسان کہلانے کے حقدار نہیں، ملزمان عبرتناک سزا سے نہیں بچ پائیں گے۔

وزیر اعلی پنجاب کا کہنا ہے کہ انصاف ہر صورت ہوگا اور ہوتا ہوا نظر بھی آئے گا، درندگی کا مظاہرہ کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، اسلام امن اور آشتی کا دین ہے، دین اسلام میں تشدد کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔