سید نوید قمر

خانہ جنگی کے شکار سوڈان سے پاکستان اپنے شہریوں کو نکال رہا ہے ، وزیر تجارت نوید قمر

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر تجارت نوید قمر نے کہا ہے کہ خانہ جنگی کے شکار سوڈان سے پاکستان اپنے شہریوں کو نکال رہا ہے۔

منگل کو اپنے ٹوئٹ میں وزیر تجارت نے کہا کہ پاکستان نے خانہ جنگی کے شکار سوڈان سے اپنے شہریوں کو نکالا جبکہ دیگر ممالک نے صرف اپنے سفارت کاروں کو نکالا۔