اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن ) وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہبازگل نے کہا ہے کہ خاندانی کرپشن کے بچاوکی کوشش میں معصوم عوام استعمال ہورہی ہے۔
جمعہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں معاون خصوصی شہبازگل نے کہا کہ آج گوجرانوالہ کے جلسہ میں حکومت جلسہ گاہ میں آنے والے افراد کوپینے کا صاف پانی، ماسک اورہینڈ سینیٹائزرمہیا کرے گی۔
ڈاکٹرشہباز گل نے کہا کہ یہ عمران خان کی حکومت ہے۔ ہرحال میں اپنے عوام کی سہولت اورکورونا سے حفاظت کے اقدامات کریں گے۔ خاندانی کرپشن کے بچا وکی کوشش میں معصوم عوام استعمال ہورہی ہے۔