کراچی (رپورٹنگ آن لائن)سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ خالی کرائی گئی افغان بستیاں مکمل مسمار کی جائیں گی، کسی کو قبضہ نہیں کرنے دیا جائے گا، سپورٹ پرائس نہ آنے سے گندم امپورٹ کرنی پڑرہی ہے، ہمارا مطالبہ ہے گندم کی سپورٹ پرائس 4 ہزار 200 مقرر کی جائے، دسمبر میں ای وی ٹیکسی سروس شروع کررہے ہیں۔
سینئر صوبائی وزیر شرجیل میمن نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افغان بستیاں مکمل مسمار کی جائیں گی، خالی کرائی گئی افغان بستیوں پر کسی کو قبضہ نہیں کرنے دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ گندم کی سپورٹ پرائس نہ آنے سے گندم امپورٹ کرنی پڑرہی ہے.
ہمارا مطالبہ ہے گندم کی سپورٹ پرائس 4 ہزار 200 مقرر کی جائے۔انہوں نے کہا کہ کراچی سمیت سندھ کے دیگر شہروں میں پیپلز بس چل رہی ہے، دسمبر سے پہلے مزید 3،4 اضلاع میں پیپلز بس سروس شروع کریں گے، لائسنس ہولڈرز اور ملازمت پیشہ خواتین کو پنک اسکوٹیز دی جارہی ہیں، بلاول بھٹو کی ہدایت ہے زیادہ سے زیادہ بسیں سڑکوں پر لائی جائیں۔









