شیری رحمان 25

خاص طور پر خطے میں امن کے مفادات کے پیش نظر امریکا ایران اہم مذاکرات میں پاکستان کے شامل ہونے پر خوشی ہے، شیری رحمان

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ خاص طور پر خطے میں امن کے مفادات کے پیش نظر امریکا ایران اہم مذاکرات میں پاکستان کے شامل ہونے پر خوشی ہے۔

بدھ کو امریکا ایران مذاکرات میں پاکستان کی شمولیت پر اپنے پیغام میں شیری رحمن نے کہاکہ خاص طور پر خطے میں امن کے مفادات کے پیش نظر امریکا ایران اہم مذاکرات میں پاکستان کے شامل ہونے پر خوشی ہے۔ شیری رحمن نے کہاکہ کسی بھی قسم کی بات چیت جنگ کے متبادل سے بہتر ہے، چاہے وہ جنگ محدود ہی کیوں نہ ہو، بات چیت سب سے بہتر آپشن ہے۔ شیری رحمن نے کہاکہ نیوکلیئر ڈیل پر بہترین نتائج حاصل کرنا آسان نہیں ہو سکتامگر کشیدگی کی صورت میں بھی سفارتکاری کو مکمل طور پر بروئے کار لانا ضروری ہے۔

سابق وزیراعظم نے کہاکہ سفارتکاری کو اس طرح استعمال کرنا چاہیے کہ تصادم سے بچا جا سکے۔ نائب صدر پیپلز پارٹی نے کہاکہ ڈپلومیسی کو ہر ممکن طور پر مضبوط کرنا چاہیے،مذاکرات کا مقصد دشمنی یا جنگ کو بڑھنے سے روکنا ہونا چاہیے۔ انہوںنے کہاکہ یہ خطہ ہمیشہ سے احساس ہے پاکستان سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کو کوشش کرنی چاہیے یہاں تصادم رکے اور آگے چلنے کے راستے ہمورا ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں