عباس عراقچی 10

خارگ جزیرے پر حملے دبئی، راس الخیمہ کے قریب سے سے ہوئے، ایران

تہران(رپورٹنگ آن لائن) ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی افواج نے جمعے کو ہمارے خارگ جزیرے پر حملے دبئی اور راس الخیمہ کے قریب سے ہیمرز میزائل سسٹم سے کیے تھے۔

ایک بیان میں ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران ان حملوں کا جواب دے گا لیکن اس بات کا خیال رکھے گا کہ شہری آبادی کو نقصان نہ پہنچے۔

امریکا کی جانب سے کیے گئے اس دعوے کے جواب میں کہ ایران کے نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای حملے میں زخمی ہوئے ہیں، انہوں نے کہا وہ بالکل ٹھیک ہیں اور اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

ایرانی وزیر خارجہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز امریکا اور اس کے اتحادیوں کے علاوہ سب کیلئے کھلی ہے، امریکا کی مشہور سکیورٹی چھتری جگہ جگہ سے چھلنی ثابت ہوئی ہے جو مسائل کو روکنے کے بجائے انہیں دعوت دیتی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اب امریکا خود دوسروں سے حتیٰ کہ چین سے بھی آبنائے ہرمز کو محفوظ بنانے میں مدد کی بھیک مانگ رہا ہے، ایران اپنے برادر ہمسایہ ممالک سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ غیر ملکی جارح قوتوں کو نکال باہر کریں جنہیں صرف اسرائیل کی فکر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں