خادم الحرمین 159

خادم الحرمین الشریفین اور سلطنت عمان کے فرمانروا میں ٹیلیفون پربات چیت

ریاض (رپورٹنگ آن لائن)گذشتہ شام خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور خلیجی ریاست سلطنت عمان کے فرمانروا سلطان ھیثم بن طارق بن تیمور سے ٹیلیفون پر بات چیت ہوئی ہے ۔ دونوں رہ نماں نے دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس موقعے پر شاہ سلمان نے سلطنت عمان کی حکومت اور عوام کے لیے نیک تمنائوں کا اظہار کیا اور عمان کی ترقی اور خوشحالی کی خواہش ظاہر کی۔

دوسری طرف سلطان ھیثم بن طارق نے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان کے برادرانہ ہمدردی کے جذبات کو سراہا اور ان کی صحت، عافیت اور ملک کی مزید ترقی اور خوشحالی کی خواہش کا اظہار کیا۔ٹیلیفون پر بات چیت میں شاہ سلمان اور سلطان ھیثم بن طارق نے دونوں برادر ملکوں میں دو طرفہ تعلقات اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں