لاہور(رپورٹنگ آن لائن ) تین سال قبل اغوا ہونے والی خاتون کی عدم بازیابی سے متعلق کیس کی سماعت 28 اکتوبر کو ہوگی۔ لاہور ہائیکورٹ کی چیف جسٹس ہائیکورٹ مس عالیہ نیلم کیس کی سماعت کریں گی۔
درخواست گزار نے اپنی والدہ نسرین بی بی کی بازیابی کے لیے عدالت سے رجوع کیا تھا، جنہیں مبینہ طور پر تین سال قبل فیصل آباد سے اغوا ء کیا گیا تھا۔عدالت نے مقدمے کی متعدد سماعتوں کے دوران فیصل آباد پولیس کی کارکردگی پر اظہارِ برہمی کیا اور سی پی او فیصل آباد صاحبزادہ بلال عمر کو ذاتی حیثیت میں عدالت میں پیش ہونے کا حکم دے رکھا ہے۔
درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ ان کی والدہ کو 2021 میں نامعلوم افراد نے اغوا ء کر لیا تھا، تاہم پولیس تاحال ان کی بازیابی میں ناکام رہی ہے۔