خاتون ڈائریکٹر

خاتون ڈائریکٹرکے خلاف بلیک میلنگ کے الزامات،تبدیلی کا مطالبہ، ایپکا نے ہڑتال کی دھمکی دیدی۔

تنویر سرور۔

ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ گوجرانوالہ کی خاتون ڈائریکٹر ثوبیہ مالک کے خلاف سنگین نوعیت کے الزامات سامنے آئے ہیں۔آل پاکستان کلرکس ایسویسی ایشن گوجرانوالہ کے صدر نوید اختر منج کی طرف سے ایپکا ایکسائز پنجاب کے صدر کو خط لکھتے ہوئے آگاہ کیا گیا ہے کہ گوجرانوالہ میں تعینات خاتون ڈائریکٹر ثوبیہ مالک اچھی ریکوری کے باوجود ملازمین کو ضلع بدری اور ٹرانسفر کی دھمکی دے کر ذہنی ٹارچر دیتیں اور بلیک میل کرتی ہیں۔
خاتون ڈائریکٹر
خط کے مطابق ثوبیہ مالک ماتحت ملازمین کے خلاف فرضی اور بوگس رپورٹس تیار کرکے ان رپورٹس کو میڈیا، اینٹی کرپشن اور محکمے کے سیکرٹری و ڈی جی کو ارسال کرکے نوکری سے نکلوانے کی دھمکی دیتی ہیں اور ملازمین سے لاکھوں روپے رشوت طلب کرتی ہیں۔جس کی ایک مثال ایکسائز انسپکٹر رانا طاہر ہے جس کے خلاف فرضی رپورٹ تیار کرکے اس سے لاکھوں روپے کا مطالبہ کیا گیا اور انکار پر اسے نوکری سے برخاست کردیا گیا اور ساتھ ہی اینٹی کرپشن میں خود پیش ہو کر انسپکٹر کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے لیے درخواست بھی دیدی۔
خاتون ڈائریکٹر
اسی طرح خاتون ڈائریکٹر نے انسپکٹر رانا سعید کو ذہنی اذیت دیتے ہوئے نارروال ٹرانسفر کیا تو وہ نوکری ہی چھوڑ کر چلا گیا یہی نہیں بلکہ خاتون ڈائریکٹرنے گرمیوں میں ائیر کنڈیشنڈ کمرے میں بیٹھنے کے عوض ہر ملازم سے 3ہز ار روپے ماہانہ کا مطالبہ کیا گیا۔
خط میں مزید لکھا گیا ہے کہ خاتون ڈائریکٹر ایپکا گوجرانوالہ کے خلاف میڈیا میں خبریں چھپواتی ہیں اور ملازمین کو پیڈا یکٹ کے تحت نوکری سے برخاست کرنے کی دھمکی دیتی ہیں اور محکمے کی بدنامی کررہی ہیں۔
خاتون ڈائریکٹر
خط میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کے حکام فوری طورپر ثوبیہ مالک کو ڈائریکٹر گوجرانوالہ کے عہدے سے ہٹائیں بصورت دیگر ملازمین اپنے حقوق کی حفاظت اور محکمے کی نیک نامی کے لیے ہڑتال کرنے پر مجبور ہونگے
خاتون ڈائریکٹر

خاتون ڈائریکٹر