عمران خان

خاتون جج دھمکی کیس،عمران خان کی معافی قبول، توہین عدالت کا نوٹس خارج

اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن) اسلام آباد ہائیکورٹ نے خاتون جج کو دھمکی دینے کے کیس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی معافی قبول کرتے ہوئے توہین عدالت کا نوٹس خارج کر دیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کیخلاف توہین عدالت کیس ختم کرنے کا فیصلہ سنادیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کے کنڈکٹ پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ان کے خلاف توہین عدالت کیس ختم کرنے کا فیصلہ سنادیا۔ چیف جسٹس اسلام آبادہائیکورٹ اطہر من اللہ نے ریمارکس دئیے کہ بادی النظر میں عمران خان کا کنڈکٹ اور ایف ایٹ عدالت جانا اطمینان بخش ہے۔

چیف جسٹس نے مزید کہا کہ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ عمران خان کو کیس سے ڈس چارج کیا جائے، عمران خان نے نیک نیتی ثابت کی اور معافی مانگنے گئے، لارجربینچ کامتفقہ فیصلہ ہےکہ توہین عدالت کی کارروائی ختم کی جاتی ہے۔