اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)خاتون اول اور رکن قومی اسمبلی بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جیسا کہ ہم اس سال کو الوداع کہہ رہے ہیں اور 2026 کو خوش آمدید کہتے ہیں، آئیے ذمہ داری سے جشن منانا یاد رکھیں۔
بدھ کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ ہوائی فائرنگ سے ہر سال معصوم جانیں ضائع ہوتی ہیں، بے حس شوٹنگ خوشی کے لمحات کو المیے میں بدل سکتی ہے۔
خاتون اول نے کہا کہ ذمہ دار بنیں اور نئے سال کی خوشی محفوظ طریقے سے منائیں۔








