کراچی ( رپورٹنگ آن لائن)اداکارہ رباب ہاشم نے انکشاف کیا ہے کہ ایک خاتون اور مرد مداح تحائف لے کر میرے گھر تک پہنچ گئے تھے، بڑی مشکل سے واپس بھیجا۔
اداکارہ رباب ہاشم نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ مجھے انسٹاگرام پر ایک اکائونٹ سے روزانہ تقریبا 200میسجز موصول ہوتے تھے لیکن میں نے اس بات کو زیادہ اہمیت نہیں دی پھر ایک دن بہت ہی عجیب واقعہ پیش آیا۔اداکارہ نے بتایا کہ شوٹنگ سے چھٹی ہونے کی وجہ سے میں گھر پر تھی ،اچانک گھر کی گھنٹی بجی، جب دروازہ کھولا تو سامنے ایک خاتون اور مرد تحائف کے ساتھ موجود تھے جو اندرونِ سندھ سے آئے تھے۔
نہوں نے بتایا کہ ان مداحوں نے اصرار کیا کہ ہم بہت دور سے آئے ہیں اس لئے آپ کو یہ تحائف لازمی قبول کرنے پڑیں گے۔رباب ہاشم نے بتایا کہ میں نے ان سے تحائف لے لئے وہ تب بھی گھر کے باہر کھڑے رہے تو جب وہ جا نہیں رہے تھے تو میں نے انہیں ان کے تحائف واپس کئے اور انہیں سمجھایا کہ گھر پر آنا مناسب نہیں ہے۔انہوں نے بتایا کہ مداح میرے گھر سے چلے تو گئے لیکن اس کے بعد بھی کافی عرصے تک ان کے میسج آنا بند نہیں ہوئے۔