حیرت انگیز گاؤں

حیرت انگیز گاؤں’ جہاں پیدا ہونے والی ہر لڑکی 12سال کی عمر میں لڑکا بن جاتی ہے

کیربیئن (نیٹ نیوز ) کیربیئن کے ایک دور دراز کے گاؤں میں لڑکیاں جیسے ہی بلو غت کی عمر کو پہنچتی ہیں اْن کی جنس تبدیل ہوجاتی ہے۔ایک جنیا تی بیماری کے باعث ڈومینیکن ری پبلک کے گاؤں سالیناس میں پیدا ہونے والی 90 فیصد لڑکیاں 12 سال کی عمر میں لڑکا بن جاتی ہیں۔

سالیناس میں لڑکی سے لڑکا بننے والوں کو مرد اور عورت کے ساتھ تیسری جنس کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔یہ نایاب بیماری ایک انزائم کی کمی کی وجہ سے ہوتی ہے، جس میں رحم میں مرد انہ ہار مونز کا بننا رک جاتا ہے۔ ایسے بچے جب پیدا ہوتے ہیں تو وہ لڑ کیوں کی طرح ہوتے ہیں لیکن بلو غت کی عمر تک پہنچنے پر اْن میں یہ ہارمو نز بن جاتے ہیں۔ایسے مردوں کو ماچیمبراس بھی کہا جاتا ہے، جس کا مطلب ہوتا ہے ”پہلے عورت پھر مرد”۔