اندھے قیدی

حیران کن انکشافات ۔اندھے قانون کے بعد پنجاب میں اندھے ڈاکو اور گونگے دہشت گردسامنے آگئے۔

شہبازاکمل جندران۔۔۔

حیران کن انکشافات پر مشتمل اعدادوشمار سامنے آئے ہیں کہ پنجاب کی مختلف جیلوں 22 گونگے بہرے اور 10 اندھے قیدی قید کاٹ رہے ہیں۔

 اندھے قیدی
البتہ ان میں انڈر ٹرائل ایک گونگے بہرے شخص پر قتل اور دہشت گردی کا مقدمہ قائم ہے۔ جبکہ گونگے بہرے دیگر انڈر ٹرائل قیدیوں میں قتل، زنا، ڈکیتی ، چوری اور منشیات فروشی کے الزامات ہیں۔جبکہ گونگے بہرے سزا یافتہ قیدیوں میں قتل سمیت دیگر الزامات کے تحت سزا پانے والے شامل ہیں۔

 اندھے قیدی
اسی طرح زیر سماعت مقدمات میں اندھے قیدیوں کے خلاف منشیات فروشی کے علاوہ قتل، توہین رسالت اور ڈکیتی جیسے مقدمات شامل ہیں۔
 اندھے قیدی
سزا پانے والے اندھے قیدیوں میں قتل، اغوا اور دیگر الزامات مقدمات میں ملوث قیدیوں شامل ہیں۔
 اندھے قیدی
سنٹرل جیل راولپنڈی میں قید دو اندھے افراد اغوا اور قتل کے مقدمے میں سزایافتہ ہیں۔
اسی طرح ڈسٹرکٹ جیل ٹوبہ ٹیک سنگھ میں قید اندھا شخص ڈکیتی کے مقدمے کا ملزم ہے۔ایک قتل کا،منشیات فروشی کا، ایک توہین رسالت کا ملزم قید ہے۔

سزا یافتہ گونگے بہرے قیدیوں میں ڈسٹرکٹ جیل گجرات میں قید قتل کا مجرم، سنٹرل جیل راولپنڈی میں قتل کے تین مجرم شامل ہیں۔

جبکہ انڈر ٹرائل گونگے بہرے قیدیوں میں سنٹرل جیل لاہور میں قید دہشت گردی اور قتل کا ملزم، سنٹرل گوجرانوالہ میں قید قتل کے دو ملزم، ڈسٹرکٹ جیل قصور میں قید ڈکیتی و زنا کے دو ملزم اور کا ملزم، ڈسٹرکٹ جیل شیخوپورہ میں قید قتل اور چوری کے دو ملزم، ڈسٹرکٹ جیل اوکاڑہ میں قید زنا کے دو ملزم، ڈسٹرکٹ جیل شاہ پور میں قید منشیات کا ملزم، ڈسٹرکٹ جیل ٹوبہ ٹیک سنگھ میں قید قتل، ڈکیتی اور زنا کے دو گونگے بہرے ملزم قید کاٹ رہے ہیں