ساؤ تھمپٹن (ر پورٹنگ آن لائن )دورہ انگلینڈ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ یونس خان نے حیدر علی کی صلاحیتوں کا
اعتراف کرتے ہوئے کہاہے کہ حیدر علی میں سیکھنے کا جذبہ ہے ۔ ایک انٹرویو میں یونس خان نے کہاکہ حیدر علی میں سیکھنے کا
جذبہ ہے اور وہ اتنے باصلاحیت کرکٹر کو نیٹ میں پریکٹس کرتا دیکھ کربہت خوش ہوتے ہیں۔ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کی جانب
سے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز یونس خان نے کہا کہ حیدر علی کا مستقبل روشن ہے، ان کی فٹنس میں بتدریج بہتری
آ رہی ہے اور وہ تینوں طرز کی کرکٹ میں ایک طویل عرصہ پاکستان کی نمائندگی کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔اس حوالے سے
یونس خان کا کہنا ہے کہ حیدر علی کی کور ڈرائیو بھی خاصی نپی تلی ہوتی ہے، انہوں نے کہا کہ بطور کوچ وہ حیدر علی کی موومنٹ
اور گیند پر آنے کے طریقہ کار کو پسند کرتے ہیں۔یونس خان نے کہا کہ وہ حیدر علی کی کٹ اور پل شاٹ پر بھی کام کر رہے ہیں۔