حیدرآباد(رپورٹنگ آن لائن)سندھ کے شہر حیدرآباد میں بچوں کے سامنے شوہر نے بیوی کو قتل کردیا،تفصیلات کے مطابق حیدرآباد میں بچوں کے سامنے شوہر نے بیوی کو تشدد کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا،خاتون کے اہلخانہ نے پریس کلب کے سامنے دھرنا دے دیا، پی ٹی آئی رہنماﺅں نے بھی گرفتار ملزم کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کردیا،
ماں پر تشدد کے وقت موجود کمسن بیٹی نے بھی پوری روداد سناتے ہوئے کہا کہ باپ نشے میں تشدد کرتا رہا ہے،نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی رہنماﺅں نے مقتولہ کے گھر والوں سے ملاقات کی مشترکہ پریس کانفرنس میں مطالبہ کیا کہ مقدمہ واپس لینے کے لیے عمر میمن کا بھائی دھمکیوں پر اتر آیا ہے درندہ صفت انسانوں کو سخت سزا دی جائے،قرت العین کے قاتل شوہر عمر میمن کو پولیس پہلے ہی گرفتار کرچکی ہے اور عدالت نے ملزم ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ہے،گرفتار ملزم کو اگلی سماعت کے لیے 22جولائی کو ہوگی۔