مصطفی کمال

حیدرآباد جیسے سندھ کے بڑے شہر میں اعلی تعلیم کی سہولیات میسر نہیں ، مصطفی کمال

حیدرآباد(رپورٹنگ آن لائن)حیدرآباد جیسے سندھ کے بڑے شہر میں اعلی تعلیم کی سہولیات میسر نہیں ،وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال نے کہا ہے کہ با وقار معاشرے کیلئے اعلی تعلیم اور کردار ضروری ہے.

یہ بات انہوں نے حیدرآباد میں نجی یونیورسٹی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ مصطفی کمال نے کہاکہ آج اس یونیورسٹی کا افتتاح بہت خوشگوار بات ہے ۔انہوں نے کہاکہ اقرا یونیورسٹی کے اساتذہ کو درخواست کرتا ہوں کہ طلبہ کی کریکٹر بلڈنگ میں بھی کردار ادا کریں۔وفاقی وزیر صحت نے کہاکہ جاہل آدمی کم نقصان پہنچاتا ہے لیکن اگر بد کردار پڑھ جائے تو زیادہ خطرناک ہے۔ انہوں نے کہاکہ صرف ڈگری دینے سے معاملہ نہیں بن رہا۔

انہوں نے کہاکہ سوسائٹی صرف تعلیم دینے سے نہیں بن پارہی، لوگ کہہ دیتے ہیں کردار ذاتی مسئلہ ہے۔ انہوں نے کہ بچی کی شادی کرتے ہیں تو کیوں شجرا معلوم کرتے ہیں۔مصطفی کمال نے کہاکہ 24 کروڑ لوگوں کی حوالگی کا معاملہ ہو تو کہتے ہیں کردار ذاتی مسئلہ ہے۔