اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن ) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنمااحسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت ہٹلر کی طرز پر جمہوریت چلانا چاہتی ہے حکومت پارلیمنٹ کو استعمال کر کے الیکشن چوری کرنا چاہتی ہے۔
بدھ کو پارلیمنٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا اپوزیشن ڈٹ کر حکومت کی مخالفت کرے گی آج پارلیمانی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے آج بھارتی جاسوس کو حکومت این آر او دینے جارہی ہے قومی غیرت کا جنازہ نکالنے کی تیاری کر رہی ہے۔