اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر شوکت ترین نے خبردار کیا ہے کہ حکومت گیس میں 45 فیصد اضافہ کرنے جارہی ہے۔سینیٹر شوکت ترین نے اپنے بیان میں کہا کہ ریکوڈک میں کچھ نہیں ہورہا تھا،ہم نے جرمانہ ختم کرایا۔شوکت ترین نے کہاکہ عمران خان کی کوروناپالیسزکودنیانے سراہا، دنیاکے3بہترین ملکوں میں پاکستان کانام تھا، 2020سے21کیدوران گروتھ ریٹ6 فیصد تھی۔
سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ ہم یہ ساری چیزیں کر رہے تھے اوررجیم چینج ہوگئی ، اس وقت گروتھ 2فیصد بھی نہیں ہوگی ،ڈالر 233 کا ہوگیا ہے۔انھوں نے بتایا کہ مہنگائی کی شرح 15 فیصد تھی وہ آج 45فیصدہے ،جس کی کمائی 22 ہزار ہے اس کو 20 ہزار کا بل آرہا ہے۔شوکت ترین نے خبردار کیا کہ یہ لوگ گیس میں 45 فیصد اضافہ کرنے جا رہے ہیں۔
سابق وزیر نے کہاکہ آٹا 110روپے کلو ہوگیا ہے،غریب آدمی پس رہاہے، صحت کارڈ بند کردیاگیااس کی ٹیپ بھی آگئی ہے، احساس اور جوان پروگرام بند کر دیا گیا۔انہوںنے کہاکہ یہ لوگ آکرکہنے لگے تحریک انصاف والے سرنگیں بچھاکر گئے ہیں، آئی ایم ایف کے بغیرکچھ نہیں ہوسکتا، لیں آئی ایم ایف بھی آگیااب کیوں روپیہ نیچے جارہاہے۔موجودہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے شوکت ترین نے کہا کہ آپ کی ایکسپورٹس گر رہی ہیں،اس وقت تباہ کن صورت حال ہے، ان مسائل سے نکلنے کیلئے فوری الیکشن ضروری ہیں۔