امیر مقام 49

حکومت گلگت بلتستان میں پائیدار توانائی کے فروغ کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے ، امیر مقام

گلگت (رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران امیر مقام نے کہاہے کہ حکومت گلگت بلتستان میں پائیدار توانائی کے فروغ کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے اور سولر توانائی منصوبے علاقے کی توانائی ضروریات پوری کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران امیر مقام نے گلگت میں موجودہ صورتحال کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کی۔

اجلاس میں وفاقی وزیر کو علاقے میں جاری توانائی منصوبوں، 100 میگاواٹ سولر پاور منصوبے سمیت وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کی عوام کے لیے تحفے کے طور پر فراہم کیے جانے والے سولر پلیٹس منصوبے پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اتوار کو وزارت سے جاری بیان کے مطابق متعلقہ حکام نے وفاقی وزیر کو منصوبوں کی موجودہ پیش رفت، تکنیکی پہلوں اور مستقبل کے امکانات سے آگاہ کیا۔اجلاس میں گلگت بلتستان کی مجموعی صورتحال، امن و امان اور دیگر اہم امور کا جائزہ لیا گیا جبکہ حالات کو مزید بہتر بنانے کے لیے مختلف اقدامات پر بھی غور کیا گیا۔

اس موقع پر وفاقی وزیر نیتوانائی کے شعبے میں جاری اقدامات کو سراہتے ہوئے منصوبوں کی بروقت تکمیل اور موثرعملدرآمد کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت گلگت بلتستان میں پائیدار توانائی کے فروغ کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے اور سولر توانائی منصوبے علاقے کی توانائی ضروریات پوری کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔اجلاس میں چیف سیکرٹری گلگت بلتستان ارشد مجید مہمند، ایڈیشنل چیف سیکرٹری مشتاق احمد، آئی جی گلگت بلتستان ڈاکٹر اکبر ناصر خان، کمشنر گلگت سمیت دیگر اعلی سرکاری حکام نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں