لاہور (رپورٹنگ آن لائن) تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدراعجاز احمد چوہدری نے کہاہے کہ حکومت گرانے کیلئے بننے والے اتحاد حکومت کے سامنے ر یت کی دیوار ثا بت ہو نگے،کرپٹ ترین اپوز یشن کا انتشار پسند ایجنڈا نہ پہلے قوم نے قبو ل کیانہ آئندہ کرے گی ،
اپوز یشن مکمل طور پر انتشار کا شکار ہے تمام اپوز یشن سیا سی جماعتیں اپنی اپنی چوری بچانے کیلئے فکر مند ہیں 70سا لو ں سے ملک کی دو لت با پ دادا کی جا گیر سمجھ کر لو ٹنے والو ں کو پا ئی پا ئی کاحسا ب دینا پڑے گا۔ وہ گزشتہ روز پارٹی سیکرٹریٹ میں ضلعی صدر شیخوپورہ کنور عمران کی قیادت میں ملاقات کرنے والے وفد سے گفتگو کررہے تھے ۔
انھوںنے کہاکہ اپوزیشن کی ساری مشق تاریکی میں ڈوبی ہوئی اپنی سیاست کو بچانے کے ناکام حربے ہیں،اپوزیشن پریشان ہے کہ دو سالوں میں حکومت کا کرپشن کوکوئی سکینڈل کیوں سامنے نہیں آیا،اپوزیشن کے ارسطو معیشت کی ناکامی کے حوالے سے بے بنیاد پراپیگنڈا کر کے عوام میں مایوسی پھیلانے کی ناکام کوششیں کر رہے،مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے ادوار میں پاکستان کی ترقی اور خوشحالی نہیں بلکہ تباہی اور بربادی کرنے کی دوڑ لگی ہوئی تھی اور دونوں جماعتیں ایک دوسرے پر بازی لے جانے میں کامیاب رہیں،
اپوزیشن کی تمام کرپٹ قےادت کے کارناموں سے با شعور عوام حقائق سے آگاہ ہیں اور وہ مشکل حالات میں حکومت کا ساتھ دے رہے ہیں اور وزیر اعظم عمران خان کا وعدہ ہے کہ انہیں مایوس نہیں کریں گے۔انہوں نے مزےد کہاکہ وزیر اعظم عمران خان کی دن را ت کی محنت ر نگ لا رہی ہے ملک در ست سمت کی جانب گامزن ہے،
عمران خان ملک کو بحرانو ں سے نکا لنے کیلئے دن را ت ایک کیے ہو ئے ہیں کپتان کی پوری ٹیم انتہا ئی ایمانداری سے ملک کو بحران سے نکالنے کیلئے اپنا اپناکردار ادا کررہی ہے، پی ٹی آئی اور وزیر اعظم عمران خان کی قےادت مےں ملک جلد ترقی کی راہ پر گامزن ہو گا ۔