رانا ثناء اللہ

حکومت کے پاس ترمیم لانے کے لیے نمبر پورے ہیں، رانا ثناء اللہ

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) وزیراعظم مشیر رانا سینیٹر ثناء اللہ نے کہاہے کہ حکومت کے پاس ترمیم لانے کے لیے نمبر پورے ہیں۔ایک بیان میں رانا ثنا اللّٰہ نے کہا کہ حکومت کے پاس ترمیم لانے کے لیے نمبر پورے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سینیٹ میں 65 ارکان کی حمایت حاصل ہے، 27ویں ترمیم سے متعلق بہت سی باتیں کلیئر ہو جائیں گی۔دوسری جانب وزیراعظم اسحاق ڈار سے صحافیوں نے سوال کیا کہ کیا سینیٹ میں نمبر پورے ہیں؟ جس پر اسحاق ڈار نے کہا کہ جی انشاء اللّٰہ، جب ووٹنگ ہوگی تو پتہ چل جائے گا۔

اس سے قبل نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی جانب سے اتحادیوں کے لیے ناشتے میں آزاد سینیٹر نسیمہ احسان بھی شریک ہوئی تھیں اور کہا تھا کہ آئینی ترمیم پر ووٹ کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ قانون و انصاف کی مشترکہ پارلیمانی کمیٹی نے گزشتہ روز بنیادی مسودے کی منظوری دی تھی۔