اشرف بھٹی

حکومت کے معیشت کی بہتری کیلئے اٹھائے گئے اقدامات قابل ستائش ہیں’ اشرف بھٹی

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ حکومت کے معیشت کی بہتری کیلئے اٹھائے گئے اقدامات قابل ستائش ہیں ،حکومت کمرشل یوٹیلی بلز میں ریلیف کیلئے فوری اقدامات اٹھائے .

معیشت کے حوالے سے وسیع تجربہ رکھنے والے ہارون اختر خان کی معاون خصوصی کے طور پر وفاقی کابینہ میں شمولیت خوش آئند ہے ۔ اپنے بیان میں اشرف بھٹی نے کہا کہ موجودہ حکومت کامعیشت کو ڈیفالٹ کے دہانے سے واپس استحکام پر لانا قابل ستائش ہے ،امیدہے کہ یہ تسلسل بر قرار رہے گا جس کے اثرات عوام تک بھی منتقل ہوں گے۔

انہوں نے کہاکہ حکومت سے اپیل ہے کہ تاجروں کو ریلیف دیاجائے ، کمرشل یوٹیلٹی پر ٹیکسز کی تعداد انتہائی زیادہ ہے جسے کم کرنے کی ضرورت ہے ۔ علاوہ ازیں انہوںنے ہارون اختر خان کی بطور معاون خصوصی وفاقی کابینہ میں شمولیت کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ہارون اختر خان مسلم لیگ(ن) کے دور حکومت میں پہلے بھی بطور معاون خصوصی کام کر چکے ہیں اور اس دور میں پہلی دفعہ ٹیکس کلیکشن کی شرح دوگنی ہوئی۔

وزیر اعظم شہباز شریف معاون خصوصی ہارون اختر خان کو معیشت میں حصہ ڈالنے والے تمام شعبوں سے رابطوں کا بھی ٹاسک سونپیں، ہم امید کرتے ہیں کہ ہارون اختر خان تاجر طبقے کو ریلیف دینے کے لئے حکومت کو بہترین تجاویز دیں گے۔