لاہور (رپورٹنگ آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ حکومت کے حوالے سے میں نے جو بھی بیان دیا ہے وہ ٹھیک ہے،مجھے جو کہنا تھا کہہ دیا اور پھر وضاحت بھی کر دی ہے،آپ کو بار بار غدار کہا جائے تو آپ اور کیا کریں گے، کبھی غدار، کبھی مودی کا یار کہتے ہیں، کیا اس سے دل نہیں دکھے گا۔
منگل کو پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ماڈل ٹاﺅن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان دو بار ان سے عام انتخابات میں ہارے ہوئے ہیں اور اب وہ ذاتیات پر اتر آئے ہیں،حکومت نے ذاتی عناد کی وجہ سے لاہور میں ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی اور ہندوستانی پرچم کی تصاویر لگائیں۔
انہوں نے کہا کہ میں نے جو کہنا تھا کہہ دیا ہے ،پھر اس کی وضاحت بھی کر دی ہے جبکہ میں 2002سے ممبر قومی اسمبلی منتخب ہوتاآیا ہوں اور اگر آپ کو بار بار غدار کہا جائے تو آپ اور کیا کریں گے، کبھی غدار، کبھی مودی کا یار کہتے ہیں، کیا اس سے دل نہیں دکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے حکومت کی جو بات کی وہ ٹھیک کی ہے۔(