شہباز گل

حکومت کے آفیشل اکاﺅنٹ سے جھوٹ پھیلایا جا رہا ہے، شہباز گل

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)پی ٹی آئی کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان کے آفیشل اکاﺅنٹ سے جھوٹ پھیلایا جا رہا ہے،منگل کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ایک بیان میں ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ حکومت کے آفیشل اکاﺅنٹ سے جھوٹ پھیلایا جا رہا ہے، پی ٹی آئی حکومت نے 10.28 آف برنٹ پر لانگ ٹرم کنٹریکٹ کیا ن لیگ کا اپنا کنٹریکٹ 13.38 آف برنٹ پر ہے،

انہوں نے کہا کہ لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے مال بنانے کے لیے امپورٹڈ کوئلے سمیت امپورٹڈ فیول پر کیپسٹی پیمنٹس والے پلانٹ لگا کر انرجی مکس تناسب تباہ کرنا ہے، اپنی سینکڑوں ارب روپے کی کرپشن بچانے کے لئے امپورٹڈ حکومت نے نیب کو عملا ختم کر دیا ہے،شہباز گل نے کہا کہ ریاست کے باقی ستونوں سمیت میڈیا اس پر بات کرنے کی بجائے ادھر ادھر کے نان ایشوز پر مکالمہ کر رہے ہیں، کیا یہ ملک آپ سب کا نہیں ہے؟ کیا کرپشن کے خلاف جہاد صرف عمران خان کی ذمہ داری ہے دعوت فکر ہے۔