شاہد خاقان عباسی 164

حکومت کی غلطیاں اور کرپشن کسی کو نظر نہیں آ رہی، اپوزیشن پر سب کی نظر ہے، شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومت کی غلطیاں اور کرپشن کسی کو نظر نہیں آ رہی، اپوزیشن پرسب کی نظر ہے، ڈیزل پر ایل این جی پلانٹ چلنے سے کس کو فائدہ ہوا۔

اسلام آباد میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ہم نے ماضی سے سبق نہیں سیکھا اور غلطیاں کر رہے ہیں، 2 ماہ سے ایل این جی پر سوالات کا جواب نہیں آیا، ماضی میں پلانٹ ڈیزل پر چلتا تھا، اب ایل این جی پر چل رہا ہے، گھروں میں گیس نہیں، وزیر جھوٹ پر جھوٹ بول رہے ہیں۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ این آر او ایل این جی چوروں، چینی و آٹا چوروں کو دیا گیا، ڈھائی سال میں ہونے والا کوئی ایک مثبت کام بتا دیں، آج ناروال سٹی کا کیس چل رہا ہے، کل انشااللہ کرتارپور کا چلے گا، کرتارپور راہدری بغیر ٹینڈر کے 17 ارب کا ہے، وزیراعظم سے لیکر پوری حکومت جھوٹ بولتی ہے، حکومت جھوٹوں کا ٹولہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں