شازیہ مری

حکومت کی سپورٹ کا مطلب یہ نہیں ہم اس بجٹ کا حصہ ہیں، شازیہ مری

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) رہنماء پیپلزپارٹی شازیہ مری نے کہا کہ حکومت کی سپورٹ کا مطلب یہ نہیں ہم بجٹ کا حصہ ہیں۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے شازیہ مری نے کہا کہ سولر پینلز پر 18 فیصد ٹیکس کو پیپلزپارٹی سپورٹ نہیں کرتی، سولر پینلز پر 18 فیصد ٹیکس ہرگز قابل قبول نہیں، عوام پہلے ہی مہنگائی کا سامنا کر رہی ہے، حکومت نے بجٹ میں کم سے کم اجرت کا بھی اعلان نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ پی ایس ڈی پی کی سکیمیں سندھ کو کیوں نہیں دی گئیں، کب سے ایک صوبے کا کام وفاقی حکومت کرنے لگی ہے؟ سندھ کو آپ نے کالونی سمجھ رکھا ہے۔انہوں نے کہا کہ کراچی کسی کے باپ کی جاگیر نہیں ہے، کراچی سندھ کا ہے اور سندھ کا رہے گا۔انہوں نے واضح کیا کہ حکومت کی سپورٹ کا مطلب یہ نہیں ہم بجٹ کا حصہ ہیں۔